کراچی ہوٹلز اور مارٹ میں سپلائی کیلیے لائی گئی ایک ہزار سے زائد مردہ مرغیاں برآمد

مردہ مرغیاں گلشن حدید، کورنگی اور لانڈھی کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرنی تھیں، گرفتار ملزمان کا انکشاف


ویب ڈیسک May 25, 2023
مردہ مرغیاں دو سوزوکیوں پر سپلائی کی جا رہی تھی (فوٹو: ویڈیو گریب)

کورنگی کے علاقے میں ہوٹلوں اور مارٹ میں سپلائی کے لیے لائی گئی ایک ہزار سے زائد مردہ مرغیاں برآمد کرلی گئیں۔

عوامی کالونی پولیس نے کورنگی کے علاقے 4 نمبر اسٹاپ پر دوران گشت ایک کارروائی کرتے ہوئے ایک ہزار سے زائد مردہ مرغیاں برآمد کرلیں جو 2 سوزوکیوں میں بھری ہوئی تھیں۔

پولیس نے تین افراد کو مردہ مرغیاں سپلائی کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا، جن میں حسنین اسلم، جاوید اور فاروق شامل ہیں۔ تینوں گرفتار افراد نے تفتیش کے دوران انکشاف کیا کہ وہ ٹھٹھہ کے مختلف پولٹری فارمز سے مردہ مرغیاں کم قیمت میں لے کر کراچی میں سپلائی کرتے تھے۔

ملزمان نے بتایا کہ برآمد کی گئی مردہ مرغیاں گلشن حدید ،کورنگی اور لانڈھی کے مختلف علاقوں میں قائم ہوٹلز اور مارٹ میں سپلائی کرنی تھی۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں