کیا اسد قیصر کا ابھی پریس کانفرنس کا موڈ نہیں بنا اسلام آباد ہائی کورٹ
پریس کانفرنس کریں اور معاملہ ختم کریں ، جسٹس ارباب محمد طاہر کے ریمارکس پر کمرہ عدالت میں قہقہے
اسلام آباد ہائی کورٹ نے پوچھا کہ کیا اسد قیصر کا ابھی پریس کانفرنس کا موڈ نہیں بنا؟ جج کے اس سوال پر عدالت زعفران زار بن گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں اسد قیصر کی مقدمات کی تفصیلات کی فراہمی کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس ارباب طاہر نے وکیل سے استفسار کیا کہ اسد قیصر کا ابھی موڈ نہیں بنا پریس کانفرنس کا ؟ پریس کانفرنس کریں اور معاملہ ختم کریں۔
جسٹس اربابِ محمد طاہر کے ریمارکس پر کمرۂ عدالت میں قہقہے لگ گئے۔
بعدازاں اسلام آباد پولیس نے چھ ایف آئی آرز کا ریکارڈ پیش کردیا۔