یومِ تکریم شہداءِ کپتان بابراعظم اور محمد رضوان کی شرکت
یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اور وکٹ کیپر بلےباز محمد رضوان یومِ تکریم شہداءِ کی تقریب میں شرکت کی ہے۔
جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں منعقدہ تقریب میں وطن عزیز کا دفاع کرتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا گیا، جس میں دونوں کرکٹرز نے یادگار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔
تقریب میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، جس میں سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ، سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل (ر) ندیم رضا، مفتی منیب الرحمان سمیت معزز مہمانوں نے شرکت کی۔ قانون نافذ کرنے والے اہلکار، طلباء، اساتذہ، اور معاشرے کے ارکان شامل تھے۔
مزید پڑھیں: بابراعظم کی اسپورٹس بائیک دوڑانے کی ویڈیو وائرل
ملک بھر میں اس دن کی یاد میں قرآن خوانی اور دعاؤں پر مشتمل متعدد تقاریب کا اہتمام کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ تقریب کا آغاز تلاوتِ کلام پاک سے کیا گیا جبکہ قومی ترانے کی دھن بھی بجائی گئی۔