پشاور طالبات کی کالج میں توڑ پھوڑ پرنسپل آفس کے شیشے توڑ دئیے

کالج کی عمارت خالی کروانے کے لیے ہراساں کیا جا رہا ہے، طالبات کا موقف

مشتعل طالبات نے کالج میں توڑ پھوڑ کی:فوٹو:اسکرین گریب

پشاور کے ویمن کالج میں طالبات نے مبینہ طور پر ہراساں کرنے کے خلاف احتجاج کیا اور توڑ پھوڑ کی۔


گورنمنٹ کامرس کالج فار ویمن کی طالبات نے مرد اسٹاف کی جانب سے مبینہ طور پر ہراساں کرنے اور تشدد کے خلاف احتجاج کیا۔ مشتعل طالبات نے کالج میں توڑ پھوڑ کی اور پرنسپل کے دفتر کے شیشے توڑ دئیے۔

طالبات کا موقف ہے کہ جنرل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کامرس کالج پر قبضہ کرنا چاہتا ہے۔ کالج کی عمارت خالی کرانے کیلئے ہمیں ہراساں کیا جارہا ہے۔ وزیر اعلی خیبرپختونخوا نوٹس لیں اور متعلقہ محکمہ کے خلاف کاروائی کی جائے۔
Load Next Story