تحریک انصاف تقسیم پنجاب میں پی ٹی آئی حقیقی کے قیام کا اعلان
9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کو کڑی سزا دی جائے، جیلوں میں بے گناہ قید کارکنوں کو بازیاب کروائیں گے، راؤ یاسر
پاکستان تحریک انصاف تقسیم ہونا شروع ہو گئی، اس سلسلے میں پنجاب میں پی ٹی آئی حقیقی کے نام سے نیا گروپ سامنے آ گیا۔
پی ٹی آئی کے مقامی رہنماؤں نے ملتان میں پریس کانفرنس کا انعقاد کیا، جس میں انہوں نے پی ٹی آئی حقیقی کے پلیٹ فارم سے سیاسی سرگرمیاں جاری رکھتے ہوئے 9 مئی کے واقعات کی مذمت کی اور ملوث افراد کو کڑی سزا دینے کا مطالبہ کیا۔
تحریک انصاف یوتھ ونگ ضلع ملتان کے سابق ضلعی صدر راؤ یاسر نے پی ٹی آئی حقیقی کے پلیٹ فامر سے منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ عمران خان نے نئے پاکستان کا خواب دکھایا، نیا تو نہ بنا، بچا کچھا پاکستان بھی عمران خان نے یوتھ کے ذریعے ختم کروانا چاہا ۔
انہوں نے کہا کہ ہم یوم تکریم شہدا پر تحریک انصاف حقیقی کی بنیاد رکھ رہے ہیں ۔ جو کارکنان بے گناہ قید ہیں ہم انہیں بازیاب کروائیں گے ۔ راؤ یاسر کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی کی کرپشن کا عمران خان کو سب نے بتایا مگر انہوں نے کسی کی نہیں سنی ۔ بشریٰ بی بی کی کرپشن پر عمران خان نے آنکھیں بند کر لیں۔