عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ ایک ساتھ بڑی اسکرین پر جلوہ گر ہونے کیلئے تیار

رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ کی فلم ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ کی پہلی جھلک سامنے آگئی

(فوٹو؛ انسٹاگرام)

بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ عالیہ بھٹ اور رومانوی اداکار رنویر سنگھ کی نئی فلم 'راکی اور رانی کی پریم کہانی' کی پہلی جھلک جاری کر دی گئی۔

بالی ووڈ کے معروف ہدایتکار کرن جوہر کے انڈسٹری میں 25 سال مکمل ہونے پر انہوں نے نئی فلم 'راکی اور رانی کی پریم کہانی' سے کم بیک کیا ہے۔







View this post on Instagram


A post shared by Karan Johar (@karanjohar)




راکی اور رانی کی پریم کہانی ایک کامیڈی رومانوی فلم ہے جس میں گنگو بائی اسٹار عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔ فلم کی دیگر کاسٹ میں امیتابھ بچن کی اہلیہ دیا بچن، دھرمندر، شبانہ عظمی جیسے بڑے اور سینئر اداکار بھی شامل ہیں۔

کرن جوہر نے فلم کا پوسٹر جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ بالی ووڈ میں اپنی ہدایتکاری کے کیرئیر کے 25 برس مکمل ہونے کے موقع پر ناظرین کیلئے 'راکی اور رانی کی پریم کہانی' پیش کر رہے ہیں۔



 

 


 

View this post on Instagram

 


 

A post shared by Karan Johar (@karanjohar)




انہوں نے اپنی تمام فلموں کی جھلکیوں کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ 'میں نے ڈائریکٹر کی کرسی پر جو جادوئی 25 سال گزارے ہیں ان کے لیے شکر گزاری کے سوا کچھ نہیں ان 25 سالوں میں میں نے بہت کچھ سیکھا۔'







View this post on Instagram


A post shared by Karan Johar (@karanjohar)




یاد رہے کہ کامیڈی اور ڈرامہ سے بھرپور فلم 'راکی اور رانی کی پریم کہانی' 28 جولائی کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
Load Next Story