الخدمت نے ’’اسموگ فری لاہور مہم‘‘ کے تحت 15 ہزار پودے لگادیے

پی ایچ اے کے تعاون سے لاہور ایئرپورٹ کے قریب 3 ہزار رضا کاروں نے 7 ایکڑ اراضی پر 15 ہزار پودے لگائے


Press Release May 25, 2023
پی ایچ اے کے تعاون سے لاہور ایئرپورٹ کے قریب 3 ہزار رضا کاروں نے 7 ایکڑ اراضی پر 15 ہزار پودے لگائے (فوٹو : الخدمت پریس ریلیز)

الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کی ''اسموگ فری لاہور'' مہم کے تحت میگا پلانٹیشن ڈرائیو کے بڑے منصوبے کا آغاز کردیا گیا، 3 ہزار رضا کاروں نے 7 ایکڑ اراضی پر 15 ہزار پودے لگا کر ''اربن فارسٹ مہم'' کا آغاز کر دیا۔

الخدمت فاؤنڈیشن نے''اسموگ فری لاہور'' مہم کے تحت شہر میں میگا پلانٹیشن ڈرائیو کاآغاز کر دیا۔ اس سلسلے میں پی ایچ اے کے تعاون سے لاہور ایئرپورٹ کے قریب ایک گرینڈ پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں 3 ہزار رضا کاروں نے 7 ایکڑ اراضی پر 15 ہزار پودے لگا کر 'اربن فارسٹ' کاآغاز کر دیا۔ مہم کا بنیادی مقصد لوگوں کو زیادہ سے زیادہ درخت لگانے کی ترغیب دینا اور اسموگ فری بنا کر صاف ماحول فراہم کرنا ہے۔

alkhidmet lahor plantashion 5

پروگرام میں الخدمت فاؤنڈیشن کے نائب صدر ڈاکٹر مشتاق مانگٹ، پی ایچ اے کے ڈائریکٹر جنرل طاہر وٹو، پراجیکٹ ڈائریکٹر علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ لاہور عبداللہ نثار چیمہ، الخدمت لاہور کے نائب صدر چودھری سلیم، الخدمت والنٹیر ہیڈ صنان اکبر، مختلف جامعات کے سربراہان، طلبہ و طالبات اور رضاکاروں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات نے شرکت کی۔

alkhidmet lahor plantashion 3

مہم کا افتتاح الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے نائب صدر ڈاکٹر مشتاق مانگٹ اور پی ایچ اے کے ڈائریکٹر جنرل طاہر وٹو نے پودا لگا کر کیا۔ اس موقع پر الخدمت کے رضاکاروں نے 10 منٹ میں 15 ہزار پودے لگا کر منفرد ریکارڈ قائم کیا۔ شرکاء نے بھی اپنے پیاروں کے ناموں کے پودے لگائے جن میں ارجن، پلکن، سکھ چین، نیم، جامن، مولسری اور املتاس کے پودے شامل ہیں۔

alkhidmet lahor plantashion 4

ڈاکٹر مشتاق مانگٹ نے پودا لگانا صدقہ جاریہ ہے اور موسمیاتی تبدیلیوں میں وقت کی اہم ضرورت ہے، الخدمت فاؤنڈیشن ملک بھر میں پودے لگانے کا عزم رکھتی ہے، ہمارے لگائے گئے پودوں کی مکمل نگہداشت کا ذمہ پی ایچ اے نے لیا ہے۔

پی ایچ اے کے ڈائریکٹر جنرل طاہر وٹو نے کہا کہ اسموگ فری لاہور مہم کے لیے 5 سال تک ہر سال 90 لاکھ پودے لگائے جائیں گے، علامہ اقبال انٹرنیشنل ائر پورٹ لاہور پر 7 ایکڑ اراضی پر اربن فاریسٹ بنایا گیا ہے اس طرز کے فاریسٹ شہر کی مزید سائیٹس پر بھی بنائے جائیں گے۔

alkhidmet lahor plantashion 2

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |