فلورملزہڑتال فیڈریشن نے وزیراعلیٰ سندھ سے مداخلت کی اپیل کردی
صوبے میں آٹے کے بحران سے بچنے کیلیے وزیراعلیٰ فلورملزکے مسائل حل کریں، زکریاعثمان
وفاق ایوانہائے صنعت و تجارت پاکستان کے صدر زکریا عثمان نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ فلور ملز مالکان کے مسائل کی جانب توجہ دیں تاکہ صوبے بھر میں آٹے کا بحران پیدا نہ ہو۔
آل پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے سندھ سرکل کے چیئرمین محمد یوسف نے ایک وفد کے ہمراہ گزشتہ روز فیڈریشن آف پاکستان چیمبرزآف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر زکریا عثمان سے ملاقات کی اور سندھ سے گندم کی سپلائی کے بارے میں درپیش مسائل کے بارے میں بات چیت کی۔ زکریا عثمان نے کہا کہ فلور ملز ایسوسی ایشن کا احتجاج متعلقہ سرکاری محکموں کی مبینہ کرپشن اور ان کے ہراساں کرنے والے ہتھکنڈوں کے خلاف ہے جو اندرون سندھ مختلف چیک پوسٹوں پر رشوت طلب کرتے ہیں، اسی وجہ سے ایسوسی ایشن مجبور ہوئی کہ وہ ہڑتال پر جائے ۔
جس کی وجہ سے مختلف علاقوں میں آٹے کی سپلائی تعطل کا شکار ہے اور اگر یہ ہڑتال طویل ہوئی تو اس سے کراچی سمیت سندھ کے بڑے شہروں میں آٹے کی شدید قلت پیدا ہو جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ سندھ کے وزیر اعلیٰ کی توجہ کا طالب ہے، وہ اس معاملے میںبراہ راست مداخلت کریں اور آل پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن سندھ کے مسائل کو حل کریں اور دفعہ 144 کو ہٹایا جائے اور متعلقہ محکموں کو احکام دیے جائیں کہ وہ گندم کی بلارکاوٹ ترسیل اور نقل وحمل کو یقینی بنائیں اور کرپٹ اہلکاروں کے خلاف کارروائی کریں۔