ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 11 کروڑ نوے لاکھ ڈالرز کی کمی

سرکاری ذخائر 4 ارب 19 کروڑ اور تیس لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے، اسٹیٹ بینک

فوٹو فائل

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 11 کروڑ نوے لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی ہے۔


اسٹیٹ بینک کے ترجمان کی جانب سے زرمبادلہ کے ذخائر کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کی گئی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ گیارہ کروڑ نوے لاکھ ڈالر کی کمی کے بعد سرکاری ذخائر 4 ارب 19 کروڑ اور تیس لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔

مجموعی زخائر کی مالیت 19 مئی کو 9 ارب 73 کروڑ 11 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 53 کروڑ 81 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔
Load Next Story