دیویا دتہ نے فرحان اختر کی محبت میں مبتلا ہونے کا اعتراف کرلیا
میں نے ابتداء میں فلم ’بھاگ ملکھا بھاگ‘ میں کام کرنے سے انکار کردیا تھا، اداکارہ کا انکشاف
بھارتی اداکارہ دیویا دتہ نے انکشاف کیا ہے کہ ان کا بالی وڈ ایکٹر فرحان اختر پر کرش تھا۔
ایک تازہ انٹرویو میں اداکار نے بتایا کہ انہوں نے ابتداء میں فلم 'بھاگ ملکھا بھاگ' میں کام کرنے سے انکار کردیا تھا کیوں وہ فلم میں فرحان اختر کی بہن کا کردار ادا نہیں کرنا چاہتی تھیں۔
انہوں نے بتایا کہ فلم میں انکار کی وجہ یہ تھی کہ فرحان اختر اس وقت ان کا کرش تھے اسی لئے وہ فلم میں ان کی بہن نہیں بننا چاہتی تھیں۔
دیویا دتہ نے مزید کہا کہ فلم ڈائریکٹر راکیش اوم پرکاش مہرا نے ان کو وضاحت دی کہ فلم کی کہانی بنیادی طور پر بھائی اور بہن کے رشتے کے درمیان گھومتی ہے، اسی وجہ سے انہوں نے آفر قبول کی۔
واضح رہے کہ فلم 'بھاگ ملکھا بھاگ' کو 2013 میں ریلیز کیا گیا تھا اور اس میں فرحان اختر، سونم کپور اور دیویا دتہ نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔