لاہور ہائیکورٹ نے آڈیو لیک جوڈیشل کمیشن پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا

آڈیو لیک کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل اہم نوعیت کا معاملہ ہے، وفاقی حکومت 29 مئی کو جواب جمع کرائے، عدالت


کورٹ رپورٹر May 25, 2023
(فوٹو : فائل)

لاہور ہائیکورٹ نے آڈیو لیک کمیشن کے خلاف درخواست پر حکومت سے 29 مئی کو جواب طلب کرلیا۔

شہری امیر عبداللہ کی جانب سے دائر آڈیو لیک پر قائم جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے خلاف درخواست پر لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس عاصم حفیظ نے سماعت کی اور آڈیو لیک کی تحقیقات فوری روکنے کے استدعا مسترد کردی۔

جسٹس عاصم حفیظ نے کہا کہ اٹارنی جنرل کو سنے بغیر جوڈیشل کمیشن کے نوٹیفکیشن کو معطل نہیں کرسکتے۔ عدالت نے وفاقی حکومت سمیت دیگر کو نوٹس جاری کرکہ 29مئی کو جواب طلب کرلیا۔

عدالت نے تحریری حکم نامے میں کہا کہ معاملہ اہم نوعیت کا ہے اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب بھی معاونت کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔