جعلی پاکستانی پاسپورٹ پر بیرون ملک جانے کی کوشش ملزم جہاز سے گرفتار

ملزم کو قانونی کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل کراچی منتقل کردیا گیا ہے، ترجمان ایف آئی اے


Staff Reporter May 25, 2023
فوٹو: ایکسپریس

ایف آئی اے امیگریشن کے عملے نے کراچی ایئرپورٹ سے جعلی پاکستانی پاسپورٹ پر باکو جانے کی کوشش کرنے والے مسافرکو آف لوڈ کردیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کے دوران جعلی سفری دستاویزات برآمد ہونے پر مسافرکو آف لوڈ کردیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق سب انسپکٹراسلم راجپرکی نشاندہی پروہاب علی چیمہ نامی مسافر جو پروازنمبرجی نائن 543کے ذریعے باکو جارہا تھا، سے بازپرس کی گئی تودوران تلاشی ملزم کے سامان سے جعلی پاکستانی پاسپورٹ برآمد ہوا جس پر پرتگال کا جعلی ویزا اورآمد وروانگی کی متعدد امیگریشن اسٹمپس لگی ہوئی تھیں۔

آئی بی ایم ایس ریکارڈ کے مطابق امیگریشن اسٹمپس جعلی ثابت ہوئیں، مذکورہ پاسپورٹ تحریف شدہ تھا جس کی اسکریننگ پرکسی اورمسافرکی معلومات مل رہی تھیں، تاہم تصویروہاب علی چیمہ نامی مسافر کی تھی۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کو قانونی کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل کراچی منتقل کردیا گیا ہے اور مزید تفتیش کی جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں