جاپان میں فائرنگ اور چاقو حملے میں 2 پولیس اہلکار سمیت 3 افراد ہلاک

چاقو بردار حملہ آور نے نقاب، چشمہ، ہیٹ اور سیاہ لباس زیب تن کیا ہوا تھا تاکہ شناخت نہ ہوسکے


ویب ڈیسک May 25, 2023
حملہ آور کے ایک ہاتھ میں بندوق اور دوسرے میں چاقو تھا؛ فوٹو: فائل

جاپان کے شہر ناکانو میں نقاب پوش حملہ آور نے ایک عمارت میں داخل ہوکر چار افراد کو نشانہ بنایا جن میں سے 3 ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپان کے شہر ناکانو کی ایک عمارت میں سیاہ لباس اور ٹوپی پہنے، نقاب اور سن گلاسز لگائے ملزم ایک ہاتھ میں بندوق اور دوسرے میں چاقو لیے ہوئے تھا۔

حملہ آور نے پہلے ایک خاتون پر چاقو کے وار کیے اور جب وہ گر گئیں تو ان پر گولیاں برسادیں۔ پولیس اہلکار بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جنھیں دیکھ کر حملہ آور نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس میں دو اہلکار ہلاک ہوگئے۔

ملزم کو پکڑنے کی کوشش میں ایک شہری زخمی بھی ہوا تاہم حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس نے شہریوں کو گھر میں رہنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ملزم ابھی ان ہی گلیوں میں کہیں چھپا ہے۔

تاحال ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی ہے۔ جاپان میں دنیا میں بندوق سے حملے کے جرائم سب سے کم ہوتے ہیں۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں