پی ٹی آئی رہنما جمشید چیمہ اور مسرت چیمہ اڈیالہ جیل سے رہا

پی ٹی آئی رہنماؤں کے نظر بندی کے احکامات ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے واپس لے لئے

فوٹو: فائل

پی ٹی آئی رہنماء جمشید چیمہ اور مسرت چیمہ کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا۔


پی ٹی آئی رہنماؤں کی نظر بندی کے احکامات ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے واپس لے لئے ہیں، دونوں رہنماؤں کو دو دن قبل رہائی کے بعد جیل سے باہر آتے ہی دوبارہ گرفتار کرلیا گیا تھا۔

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے منگل کو پی ٹی آئی رہنما جمشید چیمہ اور مسرت جمشید کو تھری ایم پی او کے تحت مزید 15 دن کے لیے نظر بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔
Load Next Story