جاپانی فرم نے بھارت میں ٹیلی کام بزنس ختم کرنے کااعلان کردیا

کمپنی کی کارکردگی اہداف کے حصول میں ناکامی کی صورت میں اپنے شیئر فروخت کرنے کا فیصلہ کیا،ڈائریکٹر


AFP April 26, 2014
کمپنی کی کارکردگی اہداف کے حصول میں ناکامی کی صورت میں اپنے شیئر فروخت کرنے کا فیصلہ کیا،ڈائریکٹر۔ فوٹو : اے ایف پی

جاپانی موبائل کیریئر این ٹی ٹی ڈوکومو نے بھارت میں اپنا ٹیلی کام بزنس ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

ٹوکیو میں قائم کمپنی نے گزشتہ روز جاری بیان میں کہاکہ وہ ٹاٹا ٹیلی سروسزمیں اپنے 26.5 فیصد شیئرز فروخت کردیگی، گزشتہ روز بورڈ میٹنگ میں ڈائریکٹرز نے کمپنی کے کارکردگی اہداف کے حصول میں ناکامی کی صورت میں اپنے شیئر فروخت کرنے کا فیصلہ کیا۔ ڈوکومو بھارتی کمپنی میں گزشتہ 5سال کے دوران 2.6 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرچکی ہے۔ قبل ازیں جاپانی فارماسیوٹیکل کمپنی ڈائیچی سانکیو بھی بھارت چھوڑچکی ہے جبکہ آٹومیکر ٹویوٹا، برطانوی موبائل آپریٹر وڈافون اور جنوبی کورین اسٹیل کمپنی پوسکو کو بھی بھارتی مارکیٹ میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں