چین کیجانب سے پاکستان کا 2 ارب30 کروڑ ڈالر کا قرض رول اوور کئے جانے کا امکان

پاکستان نے جون تک کی تمام ادائیگیوں کے انتظامات مکمل کرلیے ہیں جس کے باعظ ملک کو ڈیفالٹ کا کوئی خطرہ نہیں ہے، ذرائع


ویب ڈیسک May 25, 2023
—فائل فوٹو

چین کی جانب سے آئندہ ماہ پاکستان کا 2 ارب 30 کروڑ ڈالر کا قرضہ رول اوور کئے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نے جون تک کی تمام ادائیگیوں کے انتظامات مکمل کرلیے ہیں جس کے باعظ ملک کو ڈیفالٹ کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔ ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے رواں ماہ اور جون میں تقریباً 3.7 بلین ڈالر کا قرضہ واپس کرنا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چین نے پاکستان کی جانب سے ادائیگیوں کے فوراً بعد تازہ فنڈز فراہم کرکے جون میں قرضوں کی دو اہم ادائیگیوں کو پورا کرنے میں ملک کی مدد کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

ذرائع چین کی جانب سے پاکستان کے1.3 ارب ڈالر کے تجارتی قرضوں کی ری فنانسنگ اورایک ارب ڈالر کے چینی حکومت کے قرضے کی روول اوور کی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |