تاریخ میں پہلی بار گوادر سے چین کے لیے براہ راست ایکسپورٹ کا آغاز

گوادر سے پہلا شپمنٹ 24 مئی کو روانہ ہوا جو آئندہ 30 روز میں چینی بندگاہ تیانجن پہنچے گا


ویب ڈیسک May 25, 2023
فوٹو اسکرین گریپ

بلوچستان میں قائم گوادر پورٹ سے پہلی بار براہ راست چین کے لیے ایکسپورٹ شروع ہوگئی ہے۔

گودار سے پہلی بار بحری راستے کے ذریعے چین کے لیے براہ راست ایکسپورٹ کو پاک چین دوستی میں ایک نیا سنگ میل قرار دیا گیا ہے۔ بلوچستان حکومت کے ترجمان نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ 'گوادر سے چین کے لیے براہ راست پانی کے راستے ایکسپورٹ کا آغاز کردیا ہے'۔


سرکاری میڈیا کے مطابق 5 کنٹینرز کا پہلا شپمنٹ گزشتہ روز (24 مئی 2023ء) کو گوادر سے روانہ ہوا جو آئندہ 30 روز میں چینی بندرگاہ تیانجن پہنچے گا۔

کارگو کیرئرز فارماسوٹیکل کا خام مال چین پہنچائیں گے۔ اس اہم سنگ میل کے بعد سی پیک منصوبہ انٹرنیشنل کارگو کیلئے مکمل فعال ہوگیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں