میٹا میں ملازمین کو نوکریوں سے نکالنے کے آخری دور کا آغاز

درجنوں ملازمین نے لِنکڈ اِن پر نوکری سے نکالے جانے کے حوالے سے مطلع کیا


ویب ڈیسک May 25, 2023

فیس بک کی مالک کمپنی میٹا نے ملازمین کو نوکریوں سے نکالنے کے تیسرے اور آخری دور کا آغاز کردیا۔

کمپنی میں مارکیٹنگ، سائٹ سیکیورٹی، انٹرپرائز انجنیئرنگ، پرگرام منیجمٹ، کونٹینٹ اسٹریٹیجی اور کارپوریٹ کمیونیکیشنز سے تعلق رکھنے والے درجنوں ملازمین نے لِنکڈ اِن پر نوکری سے نکالے جانے کے حوالے مطلع کیا۔

لِنکڈ اِن پوسٹ کے مطابق سوشل میڈیا جائنٹ نے پرائیویسی اور انٹیگریٹی پر توجہ دینے والے یونٹس سے تعلق رکھنے والے ملازمین کو بھی نوکری سے نکالا ہے۔

میٹا رواں برس بڑے پیمانے پر ملازمین کو نوکریوں نکالنے کے دوسرے دور کا اعلان کرنے والی پہلی بڑی ٹیک کمپنی تھی۔ گزشتہ برس برطرفیوں کے پہلے دور میں کمپنی نے 11 ہزار سے زائد افراد کو نوکری سے نکالا تھا۔

میٹا کے چیف ایگزیکٹِو مارک زکربرگ نے مارچ میں کہا تھا کہ برطرفیوں کا دوسرا دور تین حصوں میں مئی تک مکمل ہوگا۔ اس کے بعد کچھ چھوٹے موٹے دور آتے رہیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں