96 سال قبل لی جانے والی کتاب لائبریری کو لوٹا دی گئی
یہ کتاب 1927ء میں کیلی فورنیا کی ایک لائبریری سے نکلوائی گئی تھی
امریکا میں ایک شخص نے گھر سے ملنے والی کتاب 96 سال بعد لائبریری کو لوٹا دی۔
امریکی ریاست کیلی فورنیا سے تعلق رکھنے والے شہری جِم پیری کا کہنا تھا کہ وہ اپنی اہلیہ کے کتابوں کے بکس دیکھ رہے تھے جب ان کے سامنے سینٹ ہیلینا پبلک لائبریری کی ایک کتاب اے ہسٹری آف دی یونائیٹڈ اسٹیٹس سامنے آئی۔
جِم پیری نے کہا کہ ان کا مانناہے کہ یہ کتاب ان کی اہلیہ کے دادا نے 1927ء میں نکلوائی جب ان کی عمر 55 برس کی تھی۔
جِم پیری کا کہنا تھا کہ وہ علاقے سے باہر ایک شادی میں شرکت کے لیے گئے ہوئے جب اس لائبریری کی ڈائریکٹر کرسٹینا کریڈن کا طویل عرصے کے بعد نامعلوم فرد کی جانب سے لوٹائی جانے والی کتاب کے متعلق انٹرویو نشر ہوا۔
اس رپورٹ کے بعد جِم پیری نے لائبریری سے رابطہ کیا اور معاملے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔