والد کی علالت کے باعث رکن سندھ اسمبلی نے پی ٹی آئی کو خیرباد کہہ دیا

عباس جعفری حلقہ پی ایس 125 سے رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئے تھے

فوٹو فائل

پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی عباس جعفری نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی برائے حلقہ پی ایس 125 عابس جعفری نے کہا کہ میرے والد کی طبیعت انتہائی ناساز ہے اور وہ اس وقت آئی سی یو میں ہیں، میرے والد کو میری ضرورت ہے اس لیے سیاست سے فی الوقت کنارہ کشی اختیار کررہا ہوں۔

انہوں نے پارٹی کے تمام عہدوں سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے وقت میں سیاسی مستقبل کا فیصلہ مشاورت کے بعد کروں گا۔


 

واضح رہے کہ نو مئی کے افسوسناک واقعے کے بعد پی ٹی آئی کے متعدد رہنما اور اراکین اسمبلی پارٹی چھوڑ چکے ہیں، کچھ دیر قبل ملائیکہ بخاری، مسرت جشمید چیمہ، جمشید چیمہ اور سنیٹر عبدالقادر نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا۔

 
Load Next Story