
سوشل میڈیا پر بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں سلمان خان ایک ایوارڈ فنکشن میں شرکت کے لیے ہوٹل میں داخل ہو رہے ہیں۔ سلمان خان کی آمد سے قبل بالی ووڈ کے اداکار اور اداکارہ کترینہ کیف کے شوہر وکی کوشل کو فینز کے ساتھ سیلفیاں بناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
No matter who you are, you have to clear the path when Tiger is on his way.
— MASS (@Freak4Salman) May 25, 2023
The persona of #SalmanKhan 🔥 pic.twitter.com/pRSB7iwQ82
سلمان خان کی انٹری ہوتے ہی وکی کوشل نے ان سے ہاتھ ملانے اور بات کرنے کی کوشش کی لیکن سلمان خان نے انہیں مکمل طور پر نظر انداز کرکے آگے بڑھ گئے۔ یہی نہیں سلمان خان کے گارڈز نے وکی کوشل کو دھکا دے کر سائیڈ پر بھی کردیا۔سوشل میڈیا صارفین نے سلمان خان کوساتھی اداکار سے بد اخلاقی سے پیش آنے پرتنقید کا نشانہ بنایا۔
سلمان خان اور کترینہ کیف کے درمیان 7 سال تک تعلقات رہے تھے اور دونوں کی شادی کی افواہیں بھی گردش کرتی رہی تھیں۔ سلمان خان اپنی سابق گرل فرینڈز کے دوستوں اور شوہروں سے برے رویے کے باعث مشہور ہیں۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔