جیسن رائے نے ملک کے بجائے لیگ کرکٹ کھیلنے کو ترجیح دیدی

انگلش کرکٹ بورڈ سے کنٹریکٹ ختم کردیا

انگلش کرکٹ بورڈ سے کنٹریکٹ ختم کردیا (فوٹو: فائل)

انگلیںڈ کے جارح مزاج بلےباز جیسن رائے نے لیگ کرکٹ کھیلنے کو ترجیح دیتے ہوئے بورڈ سے کنٹریکٹ ختم کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 5 ٹیسٹ، 116 ون ڈے اور 64 ٹی20 میچز میں انگلینڈ کی نمائندگی کرنے والے جیسن رائے کی طرح دیگر انگلش کرکٹرز بھی انکی پیروی کیلئے تیار ہیں۔

انگلینڈ کرکٹ بورڈ جیسن رائے کو 60 ہزار پاونڈ کی ادائیگی کررہا تھا تاہم اب وہ اس کنٹریکٹ سے دستبردار ہوگئے ہیں، وہ 13 جولائی سے امریکہ میں شروع ہونے والی میچر لیگ کھیلیں گے۔

مزید پڑھیں: امریکی لیگ؛ کھلاڑیوں کو بورڈز کے مدمقابل لاکھڑا کیا


کنٹریکٹ کی وجہ سے ان کو این او سی نہیں ملنا تھا تاہم اب وہ کوئی بھی لیگ کھیلنے کے لیے آزاد ہیں۔

مزید پڑھیں: آئی پی ایل فرنچائزز نے ''انٹرنیشنل کرکٹ چھوڑو، لیگز سے مال بناؤ آپشن دیدیا''

جیسن رائے نے کہا کہ کنٹریکٹ ضرور ختم کیا ہےلیکن وہ ورلڈکپ سمیت انگلینڈ کی نمائندگی کے لیے دستیاب ہوں گے۔

قبل ازیں بھارتی بورڈ نے جیسن رائے جیسے دوسرے کرکٹرز کو آفر کر رکھی ہے کہ وہ اپنے بورڈ سے معاہدے ختم کرکے لیگ کے لیے دستیابی دیں، بدلے میں بھاری معاوضہ دیا جائے گا۔
Load Next Story