نارتھ کراچیفائرنگ سے ہلاک شمعون کی 4 ماہ بعد شادی تھی
نامعلوم افراد نے اے ٹی ایم بوتھ سے نکلتے ہی گھیرلیا،تشددکا نشانہ بنا کر رقم لوٹی
نارتھ کراچی میں چند روز قبل ہلاک کیے جانے والے نوجوان کی 4 ماہ بعد شادی تھی ۔
تفصیلات کے مطابق چند روز قبل نارتھ کراچی میں ناگن چورنگی کے قریب اے ٹی ایم بوتھ سے رقم لے کر نکلنے والے نوجوان کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا تھا ، مقتول کے اہل خانہ نے بتایا کہ شمعون قیصر کی 4 ماہ بعد شادی تھی جبکہ وہ ایم فل کا طالب علم تھا ، وقوعہ کے وقت وہ گھر سے پیسے لینے نکلا تھا ۔
500 روپے نکال کر وہ جیسے ہی اے ٹی ایم بوتھ سے باہر آیا تو نامعلوم افراد نے اسے گھیرلیا اور تشدد کا نشانہ بنایا ، رقم لوٹنے کے بعد اس پر فائرنگ کردی جس سے وہ دم توڑ گیا ، واقعے کے بعد خوشیوں بھرا گھر ماتم کدہ بن گیا ، اہل خانہ کا کہنا ہے کہ پولیس نے واقعے کے بعد سے اب تک قاتلوں کی گرفتاری کے لیے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کیے۔