نیشنل گیمز رسہ کشی مقابلے میں شکست اسٹیڈیم میدان جنگ بن گیا

ناکام ٹیم کے پلئیرز نے حریف ٹیم کے کھلاڑیوں پر لاتوں، گھونسوں، تھپڑوں اور مکوں کا آزادانہ استعمال


Sports Reporter May 26, 2023
ناکام ٹیم کے پلئیرز نے حریف ٹیم کے کھلاڑیوں پر لاتوں، گھونسوں، تھپڑوں اور مکوں کا آزادانہ استعمال (فوٹو: فائل)

کوئٹہ میں جاری 34 ویں نیشنل گیمز میں رسہ کشی کے مقابلے کے بعد اسٹیڈیم میدان جنگ بن گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مردوں کے ٹگ آف وار ایونٹ کے سیمی فائنل میں ریلویز کی واپڈا کے خلاف فتح کے بعد کھلاڑی آپس میں جھگڑ پڑے، ہارنے والی ٹیم کے کھلاڑی ہار پر دلبرداشتہ ہوگئے۔

عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ سیمی فائنل ہارنے والی ٹیم کے پلئیرز نے غصہ جیت کا جشن منانے والے حریف کھلاڑیوں پر نکالا، لاتوں، گھونسوں، تھپڑوں اور مکوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا تاہم پولیس اہلکاروں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نفری کے باعث حالات کسی سنگینی کا شکار نہیں ہوئے اور معاملہ خوش اسلوبی کے ساتھ نمٹا لیا گیا۔

مزید پڑھیں: 34 ویں نیشنل گیمز میں 16 گولڈ میڈلز کا فیصلہ ہوگیا

بعدازاں ایونٹ کے فائنل میں ریلویز نے اپنی عمدہ کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے آرمی کی مضبوط ٹیم کو بھی ناکامی سے دوچار کرکے گولد میڈل جیت لیا۔

واضح رہے کہ آرمی کو سلور جبکہ واپڈا کی ٹیم کو برانز میڈل پر اکتفا کرنا پڑا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں