کمبوڈیا میں 40 مگر مچھوں نے ایک شخص کو چبا لیا
ملازم مادہ مگر مچھ کو انڈوں سے اُٹھانے کی کوشش کر رہا تھا
کمبوڈیا میں مگرمچھوں کے ایک فارم ہاؤس میں 72 سالہ ملازم کو 40 مگرمچھوں نے ایک ساتھ حملہ کرکے ہلاک کردیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کمبوڈیا کے ایک پرائیوٹ فارم ہاؤس میں مگرمچھوں کی افزائش کی جاتی تھی۔ ایک مادہ مگرمچھ نے انڈے دیے ہوئے تھے۔ کھانے کے وقت ملازم نے مادہ مگر مچھ کو پنجرے سے باہر نکالنے کے لیے ڈنڈے سے مارا۔
مادہ مگر مچھ کسی طرح باہر نکلنے کو تیار نہیں تھی اس نے ڈنڈے کو منہ میں پکڑ لیا اور ملازم کو پنجرے میں گھسیٹ لیا۔ دیگر مگرمچھوں نے بھی ملازم پر دھاوا بول دیا۔
جب تک دیگر عملہ اور ریسکیو اہلکار پہنچتے مگر مچھ لاش کے بڑے حصے کو کھا چکے تھے۔ لاش کی باقیات کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔