لکی مروت مکان پر 11ہزار وولٹ بجلی کی مین لائن گرنے سے 3افراد جاں بحق
زخمی ہونے والے 3 افراد کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا
لکی مروت کے علاقہ خیرو خیل پکہ میں رہائشی مکان پر 11ہزار وولٹ بجلی کی مین لائن گرنے سے 3افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے ہیں۔
بجلی کی مین لائن شمال خان نامی شخص کے گھر پر گری ہے، جاں بحق ہونے والوں میں 2 خواتین اور ایک بچہ شامل ہے۔
زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پیسکو کی غفلت کی وجہ سے 11 ہزار کی لائن رہائشی مکان پر گری ہے۔