سونے کی عالمی اور مقامی قیمتیں کم ہوگئیں
فی تولہ سونے کے نرخ ڈھائی سو روپے کم ہوکر 235750 روپے کی سطح پر آگئے
عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ کم ہونے کے بعد مقامی مارکیٹوں میں بھی قیمتیں گرگئیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 9 ڈالر کی کمی کے ساتھ 1952 ڈالر کی سطح پر آگئی۔
سونے کے عالمی نرخوں میں کمی کے بعد مقامی سطح پر بھی اس کی قیمتیں گر گئیں اور فی تولہ سونے کی قیمت 250روپے کی کمی سے 235750روپے کی سطح پر آگئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 214روپے کم ہوکر 202118روپے ہوگئی۔