عمران خان کے قانونی مشیر بابر اعوان نے لندن روانگی کی وجہ بتادی

عمران خان پہلے میرے دوست تھے اب لیڈر بھی ہیں اور تحریک انصاف میری لارجر فیملی ہے، قانونی مشیر


ویب ڈیسک May 26, 2023
فوٹو فائل

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے قانونی مشیر اور سینئر پارٹی رہنما بابر اعوان لندن روانہ ہوگئے ہیں جس کی انہوں نے وجہ بھی بیان کردی۔

عمران خان کے مشیر دن دو بجے نجی ایئرلائن کے ذریعے دوپہر دو بجے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے لندن روانہ ہوئے، جس کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف قسم کی قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں تھیں۔

اب بابر اعوان نے اپنی برطانیہ روانگی کے حوالے سے خاموشی توڑتے ہوئے یہ تصدیق کی کہ وہ بیرون ملک روانہ ہوئے ہیں۔


انہوں نے کہا کہ 'پہلے سے طے شدہ نجی مصروفیات کے لئے ملک سے باہر آیا ہوں، میری ساری دوائیاں پاکستانی اور علاج قابلِ فخر پاکستانی ڈاکٹر کرتے ہیں'۔

بابر اعوان نے لکھا کہ عمران پہلے دوست تھے، اب میرا لیڈر ہے، تحریکِ انصاف میری لارجر فیملی ہے اور پاکستان میری منزلِ مراد ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں