عمران خان کی میڈیکل رپورٹ پبلک کرنے پر پی ٹی آئی کا قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ
پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نے وفاقی وزیرصحت عبدالقادر پٹیل کی پریس کانفرنس کو شرمناک کرتے ہوئے قرار دیا کہا کہ وزیرِصحت اور اس کے معاونین کیخلاف بھرپور قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کی عمران خان نے منظوری دے دی۔
وفاقی وزیرصحت عبدالقادر پٹیل کی شرمناک پریس کانفرنس
پاکستان تحریک انصاف کا وزیرِصحت اور اس کے معاونین کیخلاف بھرپور قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے عبدالقادر پٹیل، نیب، وزارتِ صحت اور پمز اسپتال کے ڈاکٹرز کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کرنے کی منظوری دے...
ترجمان کے مطابق عبدالقادر پٹیل، نیب، وزارت صحت اور پمز اسپتال کے ڈاکٹرز کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور بیرسٹر ابوذر سلمان نیازی کی سربراہی میں چیئرمین تحریک انصاف کی قانونی ٹیم عدالت میں درخواست دائر کرے گی۔
مزید پڑھیں: میڈیکل رپورٹ کے مطابق عمران خان شراب اور کوکین کا استعمال کرتے ہیں،وفاقی وزیرصحت
پی ٹی آئی ترجمان کے مطابق عبدالقادر پٹیل کی شرمناک پریس کانفرنس اور بیہودہ الزام تراشی کےخلاف ہتکِ عزت سمیت دیگر قوانین کے تحت کارروائی کی جائے گی۔