سپریم کورٹ نے آڈیو لیکس انکوائری کمیشن کی کارروائی روک دی
سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کے 19 مئی کے نوٹی فکیشن پر عملدرآمد روک دیا۔
سپریم کورٹ نے آڈیو لیکس انکوائری کمیشن کی کارروائی روک دی۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کے 19 مئی کے نوٹیفکیشن پر عملدرآمد روک دیا اور انکوائری کمیشن کے 22 مئی کے احکامات کے خلاف حکم امتناعی جاری کردیا۔ مبینہ آڈیو لیکس کی انکوائری کیلئے قائم جوڈیشل کمیشن کے خلاف 4 درخواستیں دائر کی گئی تھیں۔
سیریم کورٹ نے درخواستوں پر تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے تمام درخواستوں میں فریقین کو نوٹسز ارسال کردیے۔ عدالت نے اٹارنی جنرل آف پاکستان کو بھی نوٹس جاری کردیا جبکہ مزید سماعت 31 مئی کو ہوگی۔