کیا سنجے لیلا بھنسالی ویب سیریز ’ہیرا منڈی‘ کو ری شوٹ کررہے ہیں

فلم کی میگا کاسٹ میں سوناکشی سنہا، منیشا کوئرالہ، ادیتیہ راؤ حیدری، رچا چڈا اور سنجیدا شیخ شامل ہیں


ویب ڈیسک May 26, 2023
فوٹو : انسٹاگرام

بالی وڈ کے نامور فلمساز سنجے لیلا بھنسالی کی تہلکہ خیز ویب سیریز 'ہیرا منڈی' اپنے اعلان کے ساتھ ہی شہ سرخیوں کی زینت بنی ہوئی ہے اور اب یہ اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ ڈائریکٹر بعض مناظر کی دوبارہ عکسبندی کرارہے ہیں۔

مناظر کی دوبارہ عکسبندی کی خبروں کے بعد یہ افواہیں بھی گرم ہیں کہ ویب سیریز کی ریلیز میں التواء ہوسکتا ہے تاہم مصدقہ ذرائع نے ایسی تمام خبروں کو سختی سے تردید کردی ہے۔

بھارتی میڈیا نے اپنے ذرائع سے دعویٰ کیا ہے کہ ویب سیریز کے کسی منظر کی دوبارہ عکسبندی نہیں ہورہی ہے اور یہ سب بے بنیاد اطلاعات ہیں۔

ذرائع کے مطابق، ان کی ٹیم کا کہنا ہے کہ سنجے لیلا بھنسالی نہایت باصلاحیت ہدایت کار ہیں اور وہ ہر تفصیل پر گہری نظر رکھتے ہیں اور وہ سیریز کے تمام مناظر سے مطمئن اور خوش ہیں۔

ویب سیریز 'ہیرا منڈی' کو 1940 کے دور میں سیٹ کیا گیا ہے اور اس میں دربار والوں اور طوائفوں کے درمیان تعلقات پر کہانی کی بنیاد رکھی گئی ہے۔

فلم کی میگا کاسٹ میں سوناکشی سنہا، منیشا کوئرالہ، ادیتیہ راؤ حیدری، رچا چڈا اور سنجیدا شیخ شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں