امریکی شخص فلائٹ کے لیے سڑک کھودنے والی گاڑی چراکر ایئرپورٹ جا پہنچا

الینوائے نے سڑک کھودنے والی کرین نما گاڑی میں لگ بھگ 16 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا اورفلائٹ حاصل کرلی


ویب ڈیسک May 28, 2023
امریکہ میں فلائٹ چھوٹ جانے کے ڈر سے الینوائے کے باشندے پر سڑک کھودنے والی گاڑی چراکر ایئرپورٹ پہنچنے کے جرم میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

امریکی شخص نے ایئرپورٹ پہنچنے کی جلدی میں سڑک کھودنے والی گاڑی چرائی اور اس پر 16 کلومیٹر تک سفرکرکے ایئرپورٹ جاپہنچا تاکہ وہ مقررہ وقت پر اپنی فلائٹ میں سوار ہوسکے۔

اس بات کا انکشاف ایئرپورٹ پارکنگ کی فوٹیج سے ہوا جہاں بہت دیر سے سڑک کھودنے والی مشینی گاڑی لاوارث کھڑی تھی۔ سی سی ٹی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ ایک شخص اس سے اترا جس کے ہاتھ میں گٹار کا کیس تھا اور وہ ایئرپورٹ کی حدود میں داخل ہوا تھا۔ پولیس کے مطابق ایک اور فوٹیج میں اسے گاڑی سے اترتے بھی دیکھا گیا ہے۔

اس شخص پرتعمیراتی مشین چرانے ، 15 کلومیٹر دور لے جانے اور اسے پارکنگ میں چھوڑنے کے مقدمات عائد کئے گئے ہیں۔ مشکوک شخص نے طیارے کی پرواز کے خوف سے یہ قدم اٹھایا تھا۔

کچھ ہی دیر میں گاڑی کا اصل مالک بھی ایئرپورٹ آپہنچا اور پولیس کو بتایا کہ یہ مشین اس کی کمپنی کی ملکیت ہے۔ اس نے بتایا کہ ملبہ اٹھانے کے لیے یہ گاڑی کام کی جگہ پر کھڑی کی گئی تھی۔ وہاں سے یہ گاڑی چرائی گئی اور اسے ایئرپورٹ لے جاکر چھوڑ دیا گیا۔

چور پر فی الحال 10 ہزار ڈالر جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے لیکن ملزم اب تک مفرور ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں