خلا سے مسجد الحرام کا روح پرور منظر
اسپیس ایکس ڈریگن 2 کیپسول سعودی خلابازوں کو لے کر اسپیس اسٹیشن میں مکۃ المکرمہ کے وقت کے مطابق 4:24 بجے پہنچا
انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن میں جانے والی پہلی سعودی خاتون نے خلا سے مکہ کی مسجد الاحرام کا روح پرور منظر کو شیئر کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق دو سعودی خلاباز، ریانا برناوی (تحقیقی سائنسدان) اور علی القرنی (فائٹر پائلٹ) اپنے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (ISS) کے پر دس روزہ مشن کیلئے پہنچ چکے ہیں۔
اسپیس ایکس ڈریگن 2 کیپسول سعودی خلابازوں اور دو امریکی خلابازوں، پیگی وٹسن اور جیف شوفنر کو لے کر اسپیس اسٹیشن کی سائنس لیبارٹری میں شام 5:24 بجے (مکۃ المکرمہ کے وقت کے مطابق 4.24 بجے) پہنچا۔