چوری شدہ موبائل فونز کی خروید و فرخت اور آئی ایم ای آئی نمبر ٹمپرنگ کا ملزم گرفتار

اورنگی ٹاؤن سے ملزم کے قبضے سے چوری شدہ موبائل فونز، لیپ ٹاپ اور کمپیوٹر و ٹمپرنگ ڈیوائس برآمد ہوئی ہے، پولیس

—فوٹو: فائل

رینجرز اور پولیس نے چوری شدہ موبائل فونز کی خرید و فروخت اور آئی ایم ای آئی نمبر کی ٹمپرنگ میں ملوث ملزم ذاکر رحمان کو اورنگی ٹاؤن سے گرفتار کرلیا.


تفصیلات کے مطابق ملزم کے قبضے سے چوری شدہ موبائل فونز، لیپ ٹاپ اور کمپیوٹر و ٹمپرنگ ڈیوائس برآمد ہوئی ہے۔ ترجمان رینجرز کے اعلامیہ کے مطابق گرفتار ملزم گزشتہ 3 برس سے چوری شدہ موبائل فونز کی ٹمپرنگ میں ملوث ہے جو کہ گرد نواح کے دکانداروں کے توسط سے بھجوائے گئے۔

ترجمان پولیس کے مطابق موبائل فونز کے آئی ایم ای آئی نمبر ٹمپرنگ کر کے سافٹ ویئر بھی تبدیل کر دیتا تھا، گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران انکشاف کیا ہے کہ وہ نہ صرف موبائل فون شاپس کے دکانداروں کے لیے بلکہ اسٹریٹ کرمنلز کے لیے بھی موبائل فونز کے آئی ایم ای آئی نمبر ٹمپرنگ کرتا تھا جبکہ وہ چوری شدہ موبائل فونز کی خرید و فروخت کا بھی کام کرتا ہے ۔
Load Next Story