وزیراعظم کا بجٹ تجاویز پر عدم اطمینان 7 کمیٹیاں قائم

حکومت ان شعبوں کیلیے زیادہ بجٹ رکھنا چاہتی ہے جن کی بدولت ووٹ بینک میں اضافہ ہو


Shahbaz Rana May 27, 2023
حکومت ان شعبوں کیلیے زیادہ بجٹ رکھنا چاہتی ہے جن کی بدولت ووٹ بینک میں اضافہ ہو۔ فوٹو: فائل

وزیر اعظم شہباز شریف نے بجٹ تجاویز پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے 7خصوصی کمیٹیاں تشکیل دے دیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے وزارت خزانہ کی تجاویز پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے نئے بجٹ کو حتمی شکل دینے کیلیے 7خصوصی کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں، حکومت ان شعبوں کیلیے زیادہ بجٹ رکھنا چاہتی ہے جن کی بدولت ووٹ بینک میں اضافہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں: بجٹ آرہا ہے لیکن بے پناہ اقتصادی چیلنجز میں ہم کیا کرسکتے ہیں؟ وزیراعظم

ذرائع نے ایکسپریس ٹریبیون کو بتایا کہ وزیر اعظم نے وزارت خزانہ کی جانب سے تجویز کردہ آئندہ مالی سال کے 14.6 ٹریلین روپے کے بجٹ کی توثیق نہیں کی۔

بجٹ سے متعلق کام کو بہتر بنانے کیلیے انہوں نے سات کمیٹیاں قائم کیں، ان میں بطور خاص وزیر دفاع خواجہ آصف کی سربراہی میں بننے والی کمیٹی ہے جو تنخواہوں، پنشن، سبسڈیز اور گرانٹس میں اضافے کیلیے رقم مختص کرنے کیلیے مختلف اقدامات کی سفارش کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں