جی ایچ کیو پر حملہ کرنیوالے ایک اور شرپسند کی شناخت پی ٹی آئی کا سینئر عہدیدار نکلا

ملزم جی ایچ کیو پر حملے سے قبل مظاہرین کو اکساتا رہا، ریاست مخالف نعرے بازی اور توڑ پھوڑ میں مرکزی کردار ادا کیا

(فوٹو فائل)

9 مئی کو جی ایچ کیو راولپنڈی پرحملہ کرنے والے ایک اور شرپسند کی شناخت ہو گئی، جو پی ٹی آئی کا سینئر عہدیدار نکلا۔

ذائع کے مطابق پرتشدد واقعات میں ملوث شر پسند کا نام راجا ماجد حسین دھنیال ہے، جو پی ٹی آئی شمالی پنجاب کا سینئر نائب صدر اور مرکزی سیکرٹری لیگل افئیرز جیسے اہم عہدوں پر فائز رہا ہے۔


راجا ماجد حسین دھنیال جی ایچ کیو پر حملے سے قبل مظاہرین کو اُکستاتا رہا ۔ ملزم نے ریاست مخالف شدید نعرے بازی اور توڑ پھوڑ میں مرکزی کردار ادا کیا۔ فوجی املاک خصوصاً جی ایچ کیو پر حملہ کرنے پر اُکسانے، ُپر تشدد مظاہروں کی سرپرستی اورفوج مخالف نعرے بازی پر راجا ماجد حسین دھنیال کے خلاف قانونی گھیرا تنگ کردیا گیا ہے۔

نشاندہی کے بعد ملزم کی گرفتاری کے لیے قانون نافذ کرنے والے ادارے متحرک ہو گئے ہیں۔
Load Next Story