فٹبال ورلڈکپ تنخواہوں کا مطالبہ کرنیوالے 2 پاکستانیوں کو جیل

کنٹریکٹ پر جھگڑنے کی بنیاد پر 5 ماہ کیلئے جیل بھیج دیا گیا


ویب ڈیسک May 27, 2023
کنٹریکٹ پر جھگڑنے کی بنیاد پر 5 ماہ کیلئے جیل بھیج دیا گیا (فوٹو: فائل)

قطر میں کھیلے گئے ورلڈکپ کے بعد تنخواہ کا مطالبہ کرنے والے 3 سیکیورٹی گارڈز کو جیل بھیج دیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق قطر میں کھیلے گئے ورلڈکپ 2022 کے دوران جن افراد نے بطور سیکیورٹی گارڈ کام کیا تھا، انہیں ٹورنامنٹ کے بعد کنٹریکٹ پر جھگڑنے کی بنیاد پر 5 ماہ کیلئے جیل بھیج دیا گیا۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ جیل جانے والے افراد میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے 2 افراد شامل ہیں، جن کے نام شاکر اللہ اور ظفر اقبال ہیں جبکہ ایک بھارتی سیکیورٹی گارڈ شامل ہے۔

مزید پڑھیں: تاریخ کے مہنگے ترین فیفا ورلڈکپ 2022 کا آغاز

قطر میں رہنے کے بعد مقامی سکیورٹی فرم شارک سکیورٹی سروسز کی جانب سے ان کی ملازمت 3 ماہ پہلے ختم کردی گئی تھی، جس کے بعد تینوں کو مبینہ طور پر 6 ماہ قید اور 10 ہزار قطری ریال کا جرمانہ کیا گیا۔

مزید پڑھیں: فیفا ورلڈکپ جیتنے کے بعد سب کچھ بدل گیا، میسی

قطری حکومت کے ترجمان نے برطانوی اخبار دی گارڈین کو بتایا کہ اسٹارک سکیورٹی سروسز نے خلیجی ریاست کے لیبر قوانین کو توڑا ہے جس پر اسے قانونی چارہ جوئی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں