جی ایچ کیو گیٹ پر حملہ کرنیوالے 20 ملزمان کی شناخت پریڈ مکمل

ملزمان کا ریمانڈ لے کر جی ایچ کیو حملے میں ملوث ساتھیوں کے بارے میں معلومات حاصل کی جائیں گی


ویب ڈیسک May 27, 2023
(فوٹو: فائل)

جی ایچ کیو گیٹ پر حملہ کرنے والے 20 ملزمان کی شناخت پریڈ مکمل کرلی گئی۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کی جانب سے پُرتشدد احتجاج میں دفاعی تنصیبات اور جی ایچ کیو گیٹ پر حملہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق جی ایچ کیو گیٹ پر حملہ کرنے والے 20 ملزمان کی شناخت پریڈ مکمل کرلی گئی ہے۔ اڈیالہ جیل میں ہونےو الی شناخت پریڈ کے دوران ملزمان کی قانونی شناخت کا عمل بھی مکمل کرلیا گیا ہے۔

شناخت پریڈ مکمل ہونے پر ملزمان کا ریمانڈ حاصل کرکے تفتیش کا آغاز کیا جائے گا۔ ملزمان سے جی ایچ کیو حملے میں ملوث ساتھیوں کے بارے میں معلومات بھی حاصل کی جائیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں