
جڑواں شہروں کی متعدد سڑکوں اور مری روڈ پر درجنوں بینرز آویزاں کیے گئے ہیں۔ جن پر وال آف شیم (دیوار شرمندگی) اور یوم مذمت غدار پاکستان لکھا ہے۔
ان پینا فلیکس پر عمران خان اور پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی تصاویر ہیں جن پر جوتے کے نشان بنائے گئےہیں۔
https://twitter.com/SalsamSays/status/1662343399419129858
جوڈیشل کمپلیکس کے باہر بھی پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف بینرز آویزاں ہیں۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کی تصویروں والے بینرز پر یوم مذمت غدار پاکستان کا نعرہ درج ہے۔
یہ بینرز راتوں رات لگے ہیں جنہیں لگانے والوں نے اپنی شناخت ظاہر نہیں کی اور یہ نہیں بتایا کہ یہ کس کی طرف سے ہیں۔
[video width="640" height="352" mp4="https://c.express.pk/2023/05/whatsapp-video-2023-05-27-at-10.03.35-am-1685170984.mp4"][/video]
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔