راولپنڈی گیس سلنڈر دھماکے میں جھلس کر 3 بچے جاں بحق ماں زخمی
تیسرا بچہ اسپتال میں جانبر نہ ہو سکا، والدہ اور ایک زخمی بچے کا علاج جاری، حالت تشویش ناک
شمس آباد کے علاقے میں گھر میں گیس سلنڈر دھماکے میں جھلس کر 3 بچے جاں بحق ہو گئے۔
ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں آگ لگنے سے ماں اور ایک بچہ زخمی ہے، جنہیں اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ گیس کی لوڈشیڈنگ کے باعث متاثرہ گھر کے مکین گیس سلنڈر استعمال کرتے تھے۔
آج صبح خاتون نے ناشتہ بنانے کے لیے چولہا جلایا تو زور دار دھماکا ہوگیا، جس کے نتیجے میں پورے گھر میں آگ لگ گئی اور بیڈ پر موجود 2 کم سن بچے جھلس کر موقع ہی پر جاں بحق ہوگئے جب کہ ماں سمیت 3 افراد جل کر زخمی ہوگئے۔
واقعے میں زخمی ہونے والا ایک بچہ بھی بعد ازاں اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا، جس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 3 ہو گئی۔
بعد ازاں امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا اور زخمیوں کو انتہائی تشویشناک حالت میں ہولی فیملی اسپتال منتقل کیا۔