9 مئی واقعات  کی تحقیقات کیلیے مزید 4 جے آئی ٹیز قائم

مشترکہ تحقیقاتی ٹیمیں مختلف تھانوں میں درج مقدمات کی تفتیش کرکے رپورٹ مرتب کریں گی، نوٹیفکیشنز جاری


ویب ڈیسک May 27, 2023
(فوٹو فائل)

9 مئی کو ہونے والے پرتشدد واقعات کی تحقیقات کے لیے مزید 4 جے آئی ٹیز قائم کردی گئی ہیں۔

محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے تشکیل دی گئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیمیں گلبرگ ، مغل پورہ اور سرور روڈ تھانوں میں درج مقدمات کی تفتیش کریں گی۔

مشترکہ تحقیقاتی ٹیموں کے لیے ایس ایس پی انویسٹی گیشن اور 3 ایس پیز کو کنونیئر مقرر کیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے چاروں مشترکہ تحقیقاتی ٹیموں کے حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیے ہیں۔

9 مئی کے واقعات کی تفتیش کے لیے بنائی گئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیمیں مقدمات کی تفتیش کرکے رپورٹ مرتب کریں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں