سندھ ہائیکورٹ کا کراچی ایڈمن سوسائٹی میں غیر قانونی تعمیرات فوری روکنے کا حکم

عدالت نے سیکریٹری بلدیات اور ڈی جی ایس بی سی اے کو نوٹسز جاری کردیئے

عدالت نے سیکریٹری بلدیات اور ڈی جی ایس بی سی اے کو نوٹسز جاری کردیئے

سندھ ہائیکورٹ نے ایڈمن ایمپلائز ہاؤسنگ سوسائٹی بلاک 5 میں غیر قانونی تعمیرات فوری روکنے کا حکم دیدیا۔

ہائیکورٹ میں ایڈمن ایمپلائز ہاؤسنگ سوسائٹی بلاک 5 میں غیر قانونی تعمیرات سے متعلق مقدمے کی سماعت ہوئی۔


درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ کراچی ایڈمن ایمپلائز ہاؤسنگ سوسائٹی بلاک 5 میں غیر قانونی تعمیرات کی جارہی ہیں۔ بلڈر بغیر اجازت نامے حاصل کئے تعمیرات کر رہا ہے۔ ایس بی سی اے کو اس حوالے سے شکایت کی گئی لیکن کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔ بلڈر کی جانب سے پلاٹ نمبر بی 172 بلاک 5 میں غیر قانونی تعمیرات کو روکا جائے۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اگر تعمیرات غیر قانونی ہیں تو فوری روکی جائیں۔

ہائی کورٹ نے سیکریٹری بلدیات اور ڈی جی ایس بی سی اے کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے غیر قانونی تعمیرات فوری روکنے کا حکم دیدیا۔
Load Next Story