پی ٹی آئی رہنما راجہ خرم نواز اپنی پوری ٹیم سمیت پی ٹی آئی سے مستعفی

ہمارے پاس پی ٹی آئی کے جتنے بھی عہدے ہیں ہم ان سے دستبردار ہوتے ہیں، راجہ خرم نواز

ہمارے پاس پی ٹی آئی کے جتنے بھی عہدے ہیں ہم ان سے دستبردار ہوتے ہیں، راجہ خرم نواز

پی ٹی آئی رہنما راجہ خرم نواز اپنی پوری ٹیم سمیت پی ٹی آئی سے مستعفی ہوگئے۔

پی ٹی آئی رہنما راجہ خرم نواز نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ این اے 52 کی ہماری پوری ٹیم میرے ساتھ ہے، ہم اور ہمارے ساتھی پی ٹی آئی کے عہدوں سے استعفے دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم فی الوقت سیاست سے دستبردار ہورہے ہیں، ہمارے پاس پی ٹی آئی کے جتنے بھی عہدے ہیں ہم ان سے دستبردار ہوتے ہیں، آئندہ سیاست کرنے یا نا کرنے کے حوالے سے ساتھیوں سے مل کر لائحہ عمل بعد میں بنائیں گے، خان صاحب کو بہت اچھا لیڈر پایا۔


راجہ خرم کا کہنا تھا کہ 9 مئی کو جو واقعات ہوئے، شہداء کی تصاویر پر پرتشدد حملے کئے گئے ، ہم اس کی پرزورمذمت کرتے ہیں، اس کی شفاف تحقیقات ہونی چاہئیں، جو لوگ اس میں ملوث ہیں ان کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، جو لوگ ملوث نہیں اور جیلوں میں قید ہیں انہیں رہائی ملی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرے اوپر کوئی کیس یا دباؤ نہیں، میری کوئی ویڈیو نہیں، جب ملک میں مثبت سیاست ہوگی تو سیاست بھی کریں، اداروں کیساتھ محاذ آرائی نہیں کی جاسکتی، میری والدہ اس وقت زندگی اور موت کی کشمکش میں ہیں، میں والدین کا اکلوتا بیٹا ہوں، اب ان کی خدمت کرنی ہے۔

واضح رہے کہ راجہ خرم نواز اسلام آباد کے حلقہ این اے 52سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے
Load Next Story