گلوکار راحت فتح علی خان کا عوام کیلئے خصوصی پیغام

فوج کا دشمن پاکستان کا دشمن ہے ہمیں یہ سمجھنے کی ضرورت ہے، راحت فتح علی خان

(فائل فوٹو)

پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خان نے وطنِ عزیز کی عوام کیلئے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

راحت فتح علی خان نے اپنے پیغام میں پاکستانی عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں پاک فوج کے احسانات کو نہیں بھولنا چاہیے۔


گلوکار نے عوام سے سوال کیا کہ 'جو قربانیاں پاک فوج کے جوانوں نے دی ہیں کیا ہم سویلین دے سکتے ہیں؟

راحت فتح علی خان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں پاک فوج کو ان کی خدمات پر خراجِ تحسین پیش کرنا چاہیے، فوج کا دشمن پاکستان کا دشمن ہے ہمیں یہ سمجھنے کی ضرورت ہے۔

راحت فتح علی خان نے مشہور گانا 'اے وطن کے سجیلے جوانوں' گا کر پاک افواج کے شہداءِ کو خراجِ عقیدت بھی پیش کیا۔
Load Next Story