کراچی میں مقررہ مقامات کے علاوہ مویشی منڈیاں لگانے پر پابندی عائد

پابندی دفعہ 144 کے تحت عائد کی گئی ہے، محکمہ داخلہ سندھ


Staff Reporter May 27, 2023
فوٹو: فائل

حکومت سندھ نے شہر میں مقررہ مقامات کے علاوہ مویشی منڈیاں لگانے پر پابندی عائد کردی۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق غیرقانونی مویشی منڈیوں پر پابندی دفعہ 144 کے تحت عائد کی گئی ہے جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا، حکم کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف پولیس کارروائی کی مجاز ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق شہر میں جن آٹھ مقدمات پر مویشی منڈی لگائے کی اجازت دی گئی ہے اُن میں تیسرٹاون ناردرن بائی پاس (سپر ہائی وے)، آسو گوٹھ ملیر، کیٹل منڈی لانڈھی، چاول گودام لانڈھی، ہمدرد یونیورسٹی منگھوپیر، مواچھ گوٹھ بلدیہ ٹاؤن، کینٹ منڈی کلفٹن، مویشی منڈی کنٹونمنٹ بورڈ شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں