مجھے گرفتار یا نااہل کیا گیا تو شاہ محمود پارٹی کی قیادت کریں گے عمران خان

فوج سے کوئی لڑائی نہیں، جلد وقت تبدیل ہوگا اور آنے والے دنوں میں بڑا سرپرائز دوں گا، عمران خان کی صحافیوں سے گفتگو


ویب ڈیسک May 27, 2023
فوٹو اسکرین گریپ

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے نااہل یا گرفتار کیا گیا تو شاہ محمود قریشی پارٹی کی قیادت کریں گے اور مستقبل میں مراد سعید ایک بڑے لیڈر کے طور پر سامنے آئیں گے۔

عمران خان نے زمان پارک میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ جلد وقت تبدیل ہوگا اور آنے والے دنوں میں بہت بڑا سرپرائز دوں گا، فوج سے میری کوئی لڑائی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ گرفتار کارکنوں کی رہائی کے لیے وکلا کی ٹیم سے مشاورت کی ہے، انشاء اللہ جلد ہم عدالتوں سے رجوع کریں گے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کے علاوہ ملکی مسائل کا کوئی حل نہیں ہے، موجودہ حکومت نے ملکی معیشت کو تباہ کر دیا ہے ۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ 'مجھے معلوم ہے کہ گرفتاری، نااہل کروانے سمیت مجھے جان سے مارنے کی منصوبہ بندی ہوچکی ہے، اگر گرفتار یا نااہل ہوا تو شاہ محمود قریشی ،پرویز خٹک جیسے سئنیر پارٹی کے معاملات دیکھیں گے'۔

مزید پڑھیں: عمران خان نے حکومت سے بات چیت کے لیے 7 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی

عمران خان نے کہا کہ 'جو لوگ چھوڑ کر جا رہے ہیں کچھ مجبور اور کچھ بے نقاب ہوئے ہیں، پارٹی کے لئے نوجوان بہترین سرمایہ ہیں آئندہ ٹکٹ ان کا حق ہے، الیکشن میں پی ٹی آئی کو ہی فتح ملے گی'۔

انہوں نے کہا کہ عارف علوی آئین کے مطابق کام کر یں گے، آج بھی ریفرنڈم کروا کے دیکھ لیں رزلٹ سامنے آجائے گا کہ عوام کس کے ساتھ ہیں، اس چیز پر حلف دیتا ہوں تشدد اور توڑ پھوڑ کے حوالے سے کبھی نہیں کہا، اگر مجھے گولیاں لگنے پر توڑ پھوڑ نہیں ہوتی تو اب کیسے ممکن تھا۔

عمران خان نے مزید کہا کہ سب کچھ پلاننگ کے تحت ہمارے خلاف کیا گیا، جب ہم عوامی طور پر جیت رہے ہیں تو ہم کیوں توڑ پھوڑ کی طرف جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |