یوکرین نے روس کے اہم پُل کو تباہ کرنے کی ذمہ داری قبول کرلی

ماضی میں یوکرین اس حملے پر تبصرہ کرنے سے طویل عرصے تک انکار کرتا آیا ہے

[فائل-فوٹو]

یوکرین کی انٹیلی جنس نے روس کو کریمیا سے ملانے والے پُل کو حملے میں تباہ کرنے کا اعتراف کرلیا۔


عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق روس کو کریمیا سے ملانے والے پل کو دھماکے سے اُڑانے کے 7 ماہ بعد یوکرین کی انٹیلی جنس سروس کے سربراہ واسیل مالیوک نے اس حملے میں یوکرین کے ملوث ہونے کی تصدیق کردی ہے۔



واسیل مالیوک نے یوکرین کے صحافی دیمیترو کوماروو کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ چونکہ یہ پُل ایک لاجسٹک راستہ تھا جسے ہمیں دشمن سے منقطع کرنا تھا، اس لیے ہمیں حملہ کرنا پڑا۔ تاہم انٹیلی جنس کے سربراہ نے آپریشن کی تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا۔


واضح رہے کہ پُل کی تباہی کے بعد زیادہ تر مبصرین کو طویل عرصے تک حملے کے پیچھے یوکرین کے ملوث ہونے کا شک رہا ہے جبکہ کیف اس واقعے پر تبصرہ کرنے سے انکار کرتا آیا ہے۔ مالیوک نے دسمبر میں اشارتاً کہا تھا کہ حملے میں ممکن ہے کہ ان کی ایجنسی ملوث ہو۔



Load Next Story