کراچی جناح اسپتال کی سابق ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی انتقال کرگئیں

ڈاکٹر سیمی جمالی کینسر کے عارضے میں مبتلا تھیں


ویب ڈیسک May 27, 2023
فوٹو فائل

جناح اسپتال کراچی کی سابق ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی طویل علالت کے بعد انتقال کرگئیں۔

ڈاکٹر سیمی جمالی کینسر کے عارضے میں مبتلا تھیں اور وہ گزشتہ کئی روز سے کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھیں۔

اب اہل خانہ نے اُن کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ہفتے کے روز انہوں نے اسپتال میں اپنی آخری سانس لی۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا ڈاکٹر سیمی جمالی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ 'ڈاکٹر سیمی ایک بھادر اور مظبوط خاتون تھیں'۔

وزیراعلیٰ سندھ نے مرحومہ کے بلند درجات اور اہل خانہ کے لیے صبر کی دعا بھی کی۔

علاوہ ازیں سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب، گورنر سندھ کامران ٹیسوری، وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے سیمی جمالی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہیں اُن کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |