واٹر بورڈ کی غفلت کے باعث فیڈرل بی ایریا میں پانی کی قلت
واٹر بورڈ کے حکام نے قلت آب کے خاتمے کے لیے اقدامات نہیں کیے،مکین۔
ISLAMABAD:
گلبرگ کے علاقے میں واٹر بورڈ کے متعلقہ عملے کی عدم دلچسپی کے باعث علاقہ مکین گزشتہ 5 ماہ سے پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں۔
پانی کی عدم فراہمی کے حوالے سے واٹر بورڈ کے عملے کی توجہ کئی بار اس جانب کرائی گئی تاہم انھوں نے پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے میں کوئی کردار ادا نہیں کیا، تفصیلات کے مطابق گلبرگ کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 5 موسیٰ کالونی کے قریب واقع مکانات کے مکین گذشتہ 5 ماہ سے پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں اور اس سلسلے میں علاقہ مکینوں نے واٹر بورڈ کے علاقائی انچارج اور اعلیٰ افسران کی توجہ کئی بار اس جانب کرائی تاہم ان کی جانب سے کوئی عملی اقدامات دیکھنے میں نہیں آیا۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ موسیٰ کالونی سمیت تمام علاقے میں ایک دن چھوڑ کر پانی پابندی سے آتا ہے جبکہ ہمارے علاقے میں پانی کا بحران گزشتہ 5 ماہ سے جاری ہے جبکہ علاقے کے مکین مہنگے داموں واٹر ٹینکر خریدنے پر مجبور ہیں،مکینوں نے واٹر بورڈ کے عملے پر الزام عائد کیا ہے کہ موسیٰ کالونی کے قریب گلبرگ بلاک 5 میں قائم فیکٹریوں اور سروس اسٹیشنز کو مبینہ طور پر بھاری معاوضے کے عوض پانی کی مسلسل فراہمی جا ری ہے جبکہ ہمارے علاقے کو واٹر بورڈ کے عملے نے پانی کی فراہمی سے محروم کیا ہوا ہے ، علاقہ مکینوں نے ایم ڈی واٹر بورڈ سے اپیل کی ہے کہ واٹر بورڈ کے عملے کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لا کر ان کے علاقے میں پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔