کمل ہاسن نے ’’دی کیرالہ اسٹوری‘‘ کو پروپیگنڈا قرار دیدیا

سچی کہانی کے نام پر جھوٹ بیچا جارہا ہے، بالی ووڈ اداکار

سچی کہانی کے نام پر جھوٹ بیچا جارہا ہے، بالی ووڈ اداکار (فوٹو: ایکسپریس ویب)

بالی ووڈ کے معروف اداکار کمل ہاسن نے دی کیرالہ اسٹوری کو اسلام مخالف فلم اور پروپیگنڈا قرار دے دیا۔

بھارتی میڈیا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ کے نامور اداکار اور ہدایت کار کمل ہاسن سے ''دی کیرالہ اسٹوری'' فلم کے بارے میں سوال ہوا تو انہوں نے کہا کہ '' میں نے آپ کو بتایا تھا، یہ پروپیگنڈا کرنے والی فلمیں ہیں جن کے میں خلاف ہوں، سچی کہانی کے نام پر جھوٹ بیچا جارہا ہے''۔

فلم میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کیرالہ سے تقریباً 32 ہزار خواتین گمشدہ ہیں اور یہ خواتین اسلام قبول کرنے کے بعد داعش میں شامل ہوگئی ہیں اور بھارت سمیت دنیا کے دیگر ممالک میں دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے بھیج دی گئی ہیں۔


یہ فلم 5 مئی کو ریاست کیرالہ میں عین الیکشن سے ایک ہفتہ قبل ریلیز کی گئی تاکہ بھارت کے مسلمانوں اور ہندوؤں کے درمیان اختلافات کو مزید ہوا دی جاسکے۔

دوسری جانب فلم کو لے کر بالی ووڈ سمیت اداکار بھی دو گروپوں میں تقسیم ہوگئے ہیں، کچھ کا کہنا ہے کہ فلم معاشرے کی عکاسی کررہی ہے جبکہ ایک طبقہ اسے ہندو مسلمان فسادات کروانے کی جڑ قرار دے رہا ہے۔

Load Next Story